3 ہزار سکھ یاتری بیساکھی تقریبات کیلئے خصوصی ٹرینوں کے ذریعے آج پاکستان پہنچیں گے

3 ہزار سکھ یاتری بیساکھی تقریبات کیلئے خصوصی ٹرینوں کے ذریعے آج پاکستان ...


لاہور (سٹاف رپورٹر) بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری بیساکھی تقریبات میں شرکت کے لئے تین سپیشل ٹرینوں کے ذریعے آج پاکستان پہنچیں گے ، پاکستانی سکھ یاتریوں کے لئے آج کوئٹہ ، حیدر آباداورجیکب آباد سے بھی تین سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی شیڈول کے مطابق سکھ یاتری آج 10اپریل کوبھارت سے براستہ واہگہ حسن ابدال جائیں گے بعد ازاں13اپریل کو حسن ابدال سے ننکانہ صاحب جائیں گے جبکہ 16 اپریل کو ننکانہ صاحب سے واپس لاہور پہنچیں گے اور 19اپریل کو واہگہ کے راستے واپس بھارت چلے جائیں گے آئی جی ریلوے پولیس سید ابنِ حسین کی ہدایت پر200 سے زائد ملازمین سخت حفاظتی انتظامات پر مامور کیا گیا ہے سکھ یاتریوں کی حفاظت کے لئے ریلوے پولیس نے سپیشل سکیورٹی پلان مرتب کیا ہوا ہے اور سکھوں کی حفاظت کے لئے سپیشل کمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ خواتین کی سکیورٹی کے لئے لیڈی کمانڈوز تعینات کی گئی ہیں بم ڈسپوزل سٹاف بھی خالی ریک اور ٹرینوں کی چیکنگ پر مامور کیا گیا ہے گذشتہ روز ایس ایس پی نے اپنی نگرانی میں اس تمام عمل کی ریہرسل بھی کی ۔ آئی جی ریلوے پولیس نے تمام ملازمان اور افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام ملازمین سکھ یاتریوں کے ساتھ اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آئیں تاکہ وہ واپس بھارت جا کر ریلوے پولیس کے برتاؤ کو یاد رکھیں

مزید : صفحہ آخر


loading...