الحاج وحید بٹ ہوپ پاکستان کے مرکزی چیئرمین مقرر
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)اسلام آباد کے صدر الحاج وحید بٹ کو ہوپ پاکستان کا مرکزی چےئرمین بنا دیا گیا اس بات کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے ہوپ کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل میں کیا گیاجس میں ہوپ کے چےئرمین سلمان طاہر نے ذاتی وجوہات کی بنا پرچےئر مین شپ سے استعفے پیش کیا ایگزیکٹو کونسل نے سلمان طاہر کا استعفے منظور کرنے کے بعد مشترکہ طور پر اسلام آباد کے صدر اور ہوپ کی ہر دلعزیز شخصیت وحید بٹ کو چےئر مین بنا دیا گیا ہے،وحید بٹ کو بقیہ سیشن کے لیے حج آرگنائزرکے مسائل بھی حل کرنا ہونگے اور جولائی سے ستمبر تک ملک بھر میں الیکشن کا ٹاسک بھی پورا کرنا ہو گا۔