ہائیکورٹ کا ایمنسٹی سکیم کے تحت لائی جانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا حکم

ہائیکورٹ کا ایمنسٹی سکیم کے تحت لائی جانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے ایمینسٹی سکیم کے تحت لائی جانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا حکم دے دیا ۔گزشتہ روزعدالت کے روبرو درخواست گزار ارشادعلی نے موقف اختیارکیاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجودایمنسٹی سکیم کے تحت لائی جانے والی گاڑیوں کی پنجاب میں قانونی دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود رجسٹریشن نہیں کی جارہی۔انہوں نے عدالت کوآگاہ کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے سنگل بینچ کا فیصلہ پہلے ہی کالعدم قرار دے چکا ہے اس کے باوجود عدالتی فیصلے پر عمل نہ کیا جانا توہین عدالت ہے۔ایف بی آر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قانونی دستاویزات نہ رکھنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن نہیں کی جا سکتی تاہم قانونی تقاضے پورے کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔جس پر عدالت نے ایمنسٹی سکیم کے تحت قانونی تقاضے پورے کرکے لائی جانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کاحکم دے دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -