پولیس قابل ہوتی تو سانحہ کچہری رونماءنہ ہوتا سلام آباد ہائیکورٹ

پولیس قابل ہوتی تو سانحہ کچہری رونماءنہ ہوتا سلام آباد ہائیکورٹ

                    اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پولیس والے ایماندار اور ماہر ہوتے تو سانحہ کچہری رونماءنہ ہوتا‘ پولیس اپنا کام نہیں کرتی جس کی وجہ سے عام لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ بدھ کو ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے لوہی بھیر واقعہ کی ایف آئی آر کیس کی سماعت کی۔ سماعت کےدوران وکلاءکے دلائل سننے کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اس قابل ہوتی تو ایف ایٹ کچہری جیسا بڑا سانحہ رونماءنہ ہوتا۔ مشکل میں کوئی بھی نہیں پڑتا ہر کوئی اپنی جان بچانے کی کوشش کرتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...