قمار بازی کر تے 11جواری گرفتار ‘ 4جواری فرار

قمار بازی کر تے 11جواری گرفتار ‘ 4جواری فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)قمار بازی کر تے 11جواری گرفتار جبکہ 4جواری فرار تفصیل کے مطابق دربارمعصوم شاہ گوجرہ میں ملزمان پرویز احمد ،رفیق احمد ،سیف ،عمر ،بشیر احمد ،یونس ،بلال حسین اور محمد اصغر بذریعہ تاش جوا کھیل رہے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر تھانہ بمبانوالہ پولیس نے چھاپہ مارکر پرویز احمد ،رفیق احمد ،سیف ،عمرکو رنگے ہاتھوں پکڑ کر رقم ٹکڑی 4210رو پے اور تاش برآمد کر لی جبکہ بشیراحمد ،یونس ،بلال حسین اور محمد اصغراندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے ،تھانہ سٹی کے علاقہ غلہ منڈی میں شہباز ،ندیم ،نواز،صفدر،غفار ،پرویز ،اختر جوا کھیل رہے تھے کہ سٹی پولیس نے چھاپہ مار کر ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر رقم ٹکڑی 8120رو پے اور تاش برآمد کر لی تھانہ بمبانوالہ اور سٹی پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -