چور مچائے شور،ملازمہ نے چوری چھپانے کےلئے بداخلاقی کا الزام لگا دیا

چور مچائے شور،ملازمہ نے چوری چھپانے کےلئے بداخلاقی کا الزام لگا دیا

لاہور(کرائم سیل) مسلم ٹاﺅن کے علاقہ میں گھریلو ملازمہ نے گھر سے چوری کر دہ قیمتی گھڑی واپس کرنے کی بجائے اُلٹا خاتون خانہ کے جواں سال بیٹے پر بداخلاقی کرنے کی کوشش کا جھوٹا الزام عائد کردیا، پولیس نے ایک سیاسی رہنما کے دباﺅ اور مداخلت پر بے بنیاد مقدمہ درج کر لیا، تاہم ملازمہ اور اس کے اہلِ خانہ سے الزامات کے شواہد اور ثبوت طلب کر لئے، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران بداخلاقی کرنے کی کوشش کا الزام درست دکھائی نہ دیا، ایس ایچ او مسلم ٹاﺅن عاطف ذوالفقار کا کہنا ہے کہ چور مچائے شور والی بات ہے اور لڑکی(ن) کے والدین نے چوری کے واقعہ سے اپنی جان چھڑانے کے لئے ڈرامہ رچایا ہے، بتایا گیا ہے کہ مسلم ٹاﺅن بی بلاک میں رہائش پذیر بزنس مین کے گھر گرین ٹاﺅن باگڑیاں کے رہائشی اختر کی 14سالہ بیٹی نشاءگھریلو ملازمہ تھی، نشاءنے چار روز قبل گھر کی مالکن کی ایک قیمتی گھڑی چوری کر لی، مالکن کے پوچھنے پر ملازمہ کے والدین نے تین دن کی مہلت لی اور گزشتہ روز چوری سے جان چھڑوانے کے لئے مالکن کے جواں سالہ بیٹے پر بداخلاقی کرنے کی کوشش کا الزام عائد کردیا اور پولیس کو اطلاع کردی ،پولیس نے واقعہ کی چھان بین کی تو ابتدائی تفتیش میں بداخلاقی کا الزام درست نہ پایا گیا ، پولیس نے اس کے باوجود لڑکی نشاءکے والد اختر کے بیان پر مالک کے بیٹے کے خلاف بد اخلاقی کرنے کی کوشش کی دفعہ 511 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او عاطف ذوالفقار کے مطابق بداخلاقی کی کوشش کا الزام غلط ہے، تاہم لڑکی نشاءنے گھر سے قیمتی گھڑی چوری کی، اصل بات تفتیش میں سامنے آجائے گی۔

مزید : علاقائی


loading...