صنعت کارکی پراپرٹی ڈیلرکو جان سے ماردینے کی دھمکیاں

صنعت کارکی پراپرٹی ڈیلرکو جان سے ماردینے کی دھمکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)رقم ہڑپ کرنے کے لئے صنعت کارنے پراپرٹی ڈیلرکوبچوں سمیت جان سے ماردینے کی دھمکیاں دینے کے خلاف تھانہ صدرپولیس نے کاروائی شروع کردی واپڈاٹاؤن B4-32کے رہائشی محمدشبیرحسین نے تھانہ صدرپولیس کودرخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیارکیا کہ پانچ ماہ قبل ٹیک سٹائل مل مالک عرفان سعید سکنہ پیپلزکالونی کومحمدشعیب ولدشیخ محمدیونس سے ایک دکان واقع جناح بازارلنک مسلم بازارمیں 10کروڑ50لاکھ روپے کی خریدکروائی اورجس کی کمیشن کے چیک مالیتی اڑھائی کروڑروپے کے دےئے اورڈیڑھ کروڑروپے کے چیک بینک سے کیش ہوگئے جبکہ ایک کروڑروپے کی رقم کاچیک بونس ہوگیا۔عرفان سعیدکے والدحاجی سعیدمحمدشیخ نے پراپرٹی ڈیلرکواپنی فیکٹری واقع چیانوالی جی ٹی روڈپربلایا اورزبردستی ایک کروڑروپے کے چیک چھین لئے پراپرٹی ڈیلرنے صنعت کارکی جانب سے ہونے والی زیادتی کے خلاف انجمن تاجران گوجرانوالہ کلاتھ مارکیٹ بورڈمیں درخواست دی تومذکورہ بالا صنعت کارنے جرائم پیشہ افرادکے ذریعے پراپرٹی ڈیلرکوبچوں سمیت جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیناشروع کردی۔42قتل میں دعوی دارملزم نے مذکورہ بالا پراپرٹی ڈیلرکو72گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے صنعت کارسے حاصل کردہ کمیشن واپس کرنے کاکہا توپراپرٹی ڈیلربچوں سمیت سی پی اوکے روبروپیش ہوگیاسی پی اونے فوری طورپرایس ایچ اوتھانہ صدرکواحکامات جاری کرتے ہوئے کاروائی کاحکم دیدیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -