اسلام آباددھماکہ ‘شرقپور میں سرچ آپریشن، متعدد افرادگرفتار

اسلام آباددھماکہ ‘شرقپور میں سرچ آپریشن، متعدد افرادگرفتار

شرقپورشریف(نامہ نگار)اسلام آباد فروٹ منڈی میں بم دھماکے کے بعد تھانہ شرقپور کی حدود میں پولیس کا سرچ آپریشن متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش ڈی پی او شیخوپورہ افضال کوثر کا تھانہ شرقپور میں پولیس افسروں کے ساتھ اہم اجلاس ۔اسلام آباد فروٹ منڈی میں بم دھماکہ ہوا تو خفیہ اداروں نے تحقیقات کے بعد کہا کہ بم دھماکہ امرودوں کی پیٹیوں میں ہوا ہے اور معلوم ہوا کہ امرود شرقپور اور پنجاب کے دیگر اضلاع سے آئے اس اطلاع پر ڈی پی او شیخوپورہ افضال کوثر اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر تھانہ شرقپور پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے پولیس کے افسران ایس پی عرفان اللہ خان، ڈی ایس پی فیروزوالہ سرکل احسان الہی کھوکھر،ایس ایچ او تھانہ شرقپور محمد شبیر اور خفیہ اداروں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ افضال کوثر نے صحافیوں کو بتایا کہ شرقپور سے جانے والے بیوپاریوں کی فہرست مرتب کرلی ہے اور اس بارے میں تحقیق کریں گے بعد میں بعد میں ہی کچھ بتا سکتے ہیں جبکہ معلوم ہواکہ پولیس نے شرقپور کے علاقے میں سرچ اپریشن بھی کیاہے اور متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کر رہے ہیں اور شرقپور سے جس گڈز اڈے سے اسلام آباد فروٹ منڈی میں امرود سپلائی ہوئے جہانگیر گڈز کے مالک شیخ جہانگیر کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کر رہی ہے۔اس بارے میں ڈی ایس پی سرکل فیروز والہ احسان الہی کھوکھر نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹرک اڈے کے مالک سے تفتیش کر رہے ہیں کہ کن بیوپاریوں کا مال بھیجا ان بیوپاریوں کی فہرست مرتب کرلی ہے اور شرقپور سے جانے والے افراد حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔جہانگیر گڈز کے مالک شیخ جہانگیر نے بتایا کہ ہمارا کاروبار ہے اور ہمارا اس واقع سے کوئی تعلق نہیں

مزید : صفحہ اول


loading...