اغوا برائے تاوان کے ملزموں کو سزا

اغوا برائے تاوان کے ملزموں کو سزا
اغوا برائے تاوان کے ملزموں کو سزا

  


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب خان مارتھ نے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث 3ملزمان کو 25، 25سال قید کی سزا کا حکم سناتے ہوئے مذکورہ تینوں ملزمان کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزمان مبشر ، فیصل مبشر اور مبشر کریم کے خلاف شہری سے لاکھوں روپے تاوان مانگنے پر تھانہ نواں کوٹ پولیس نے2013میں مذکورہ تینوں ملزمان کے خلاف سنگین دفعات اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروادیا تھا ۔گزشتہ روز فاضل عدالت نے وکلاء و فریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : جرم و انصاف


loading...