میرا کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے والے تھانیدار کی طلبی

میرا کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے والے تھانیدار کی طلبی
میرا کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے والے تھانیدار کی طلبی

  


لاہور(نامہ نگار)عدالتی حکم کے باوجود اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف مقدمہ درج نہ کئے جانے پر ایس ایچ او تھانہ مزنگ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی نے ایس ایچ او تھانہ مزنگ کو شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پیشی پر جواب طلب کرلیا ہے ۔فاضل عدالت میں درخواست گزار ایڈووکیٹ علی احمد ڈھلوں کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فاضل عدالت نے مذکورہ اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف فحش ویڈیو کیس میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا لیکن متعلقہ ایس ایچ او نے مقدمہ درج نہیں کیا ہے لہذا عدالت قانون کے مطابق توہین عدالت کی کارراوئی شروع کرے جس پرفاضل جج نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔استغاثہ کے مطابق عدالت میں مزنگ کے رہائشی محمد شبیر نے اپنے وکیل اختر محمود ڈھلوں کی وساطت سے دائردرخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ سائل نے انٹر نیٹ پر یو ٹیوب میں اداکاری میرا اور کیپٹن نوید کی ایک انتہائی فحش اور غیر اخلاقی ویڈیو دیکھی ہے۔اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید نے فحش فلم کے ذریعے معاشرے میں بے حیائی پھیلائی ہے اوراداکارہ اور کیپٹن نوید نے یو ٹیوب پر اپنی یہ فحش ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرکے ایک قابل تعزیر جرم کیا ہے ۔

مزید : جرم و انصاف


loading...