کمسن بچی سے زیادتی اور قتل کا نوٹس، رپورٹ طلب

کمسن بچی سے زیادتی اور قتل کا نوٹس، رپورٹ طلب

لاہور(پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رحیم یار خان میں 3 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زیادتی کے بعد بچی کو قتل کرنے کے گھناؤنے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

مزید : انسانی حقوق


loading...