اتحادی فوج کاافغانستان میں 17طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ

اتحادی فوج کاافغانستان میں 17طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ

کابل(اے این این) افغانستان میں اتحادی فوج نے فضائی کارروائی کے دوران سینئر کمانڈر سمیت 17طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ سیکیورٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فضائی حملہ اس وقت کیا گیا جب سابق صوبائی گورنر کنڑ قاری عثمان کی زیرصدارت سینئر افغان اور پاکستانی طالبان لیڈروں کا اجلاس جاری تھا۔ حملے میں قاری قاسم، قاری عثمان، قاری لطیف، قاری زبیر، قاری طاری، ملا بشیر گجر، قاری نصیر، قاری شرین اور ملا امام سمیت 17سینئر طالبان لیڈر ہلاک ہوگئے جن میں پاکستانی طالبان بھی شامل ہیں۔ دریں اثناء صوبہ قندھار میں اتحادی فوجی قافلے پر خودکش حملہ ہوا جس میں متعدد فوجی زخمی ہو گئے۔ صوبہ ہرات میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...