قبائلی علاقہ جات کے 4 ہزار نوجوانوں کو پولیس میں بھرتی کرنیکا فیصلہ

قبائلی علاقہ جات کے 4 ہزار نوجوانوں کو پولیس میں بھرتی کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان ( اے این این ) خیبرپختونخواحکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ امن و امان کی صورتحال کی بہتری کیلئے قبائلی علاقہ جات کے چار ہزار نوجوانوں کو پولیس میں بھرتی کا فیصلہ کرلیا ٗ کوٹہ مختص کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے باضابطہ طور پر رابطہ کرلیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قبائلی علاقہ جات میں بے روزگار اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو کے پی کے پولیس میں بھرتی کیا جائیگا ۔ کے پی کے پولیس میں صوبے کے ڈومیسائل کے بغیر بھرتی پر پابندی عائد ہے اور قبائلی علاقہ جات کے ڈومیسائل رکھنے والے افراد کے پی کے پولیس میں بھرتی نہیں ہوسکتے تاہم صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے رابطہ کا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قبائلی علاقہ جات میں بے روزگاری کے خاتمہ اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کیلئے یہ پابندی عارضی طور پر اٹھائی جائے تمام قبائلی علاقہ جات اور ایف آر کے علاقہ جات سے 4 ہزار نوجوانوں کو پولیس میں بھرتی کیا جائیگا قبائلی علاقہ جات میں بے روزگاری کے باعث اعلی تعلیم یافتہ نوجوان دہشت گردی کے واقعات میں ملوث پائے جارہے ہیں ۔

مزید :

پشاور -