پنجاب میں ریلوے نیٹ ورک کی سکیورٹی موثر بنانے کے لئے اجلاس

پنجاب میں ریلوے نیٹ ورک کی سکیورٹی موثر بنانے کے لئے اجلاس
پنجاب میں ریلوے نیٹ ورک کی سکیورٹی موثر بنانے کے لئے اجلاس

  


لاہور( سٹاف رپورٹر) سبی ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کے بعد پنجاب میں ریلوے نیٹ ورک کی سکیورٹی کو موئثر کرنے کے لئے گزشتہ روز 7 کلب روڈ میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ کی زیر صدارت میٹنگ ہوئی جس میں چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پولیس پنجاب خان بیگ، آئی جی ریلوے پولیس سید ابن حسین ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب،ایس ایس پی ریلوے لاہور شارق جمال خان اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں ریلوے ٹریک ، ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں کی سکیورٹی کے امور زیر بحث آئے ۔ جبکہ ریلوے نیٹ ورک میں کام کرنے والے چائنز انجینئرز کی سکیورٹی کے امور بھی زیر غور آئے۔ آئی جی ریلوے پولیس نے کہا کہ ضلع پولیس کو ریلوے پولیس کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ریلوے ٹریک کی سکیورٹی مکمل فول پروف بنائی جائے اور کی پوائنٹس پر بھی ضلع پولیس کی تعیناتی کو 24 گھنٹے یقینی بنایا جائے ۔

مزید : بزنس


loading...