سبزی منڈی میں دہشتگردی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد

سبزی منڈی میں دہشتگردی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد
سبزی منڈی میں دہشتگردی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد

  


لاہور( سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی کی ایم پی اے فائزہ ملک نے اسلام آباد سبزی منڈی میں ہونیوالی دہشت گردی پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں ایک مذمتی قرارددا د جمع کروادی جس میں حکو مت سے دہشت گردی پر قابو پانے کا مطالبہ اور سخت آپر یشن کر نے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کر وائی جانیوالی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان اسلام آباد سبزی منڈی میں ہونیوالی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کر تا ہے اور حکو مت سے مطالبہ کرتا ہے کہ دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت آپر یشن کیا جائے ۔

مزید : انسانی حقوق


loading...