گلوکار ابرارالحق کودبئی میں روک لیاگیا

گلوکار ابرارالحق کودبئی میں روک لیاگیا
گلوکار ابرارالحق کودبئی میں روک لیاگیا

  


اس خبر کی تازہ اپ ڈیٹ کے لئے یہاں کلک کریں 

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی گلوکار اورتحریک انصاف کے رہنماءابرارالحق کو دبئی ایئرپورٹ پرروک لیاگیاہے ۔ ذرائع کے مطابق ابرارالحق دبئی پہنچے جہاں اُن کے پاس موجود پاسپورٹ پر دبئی کا ویزانہیں تھا جس پر امیگریشن حکام نے اُنہیں روک لیاگیا۔ پاکستانی قونصلیٹ کے ترجمان کاکہناتھاکہ ابرارالحق اپنا اصل پاسپورٹ پاکستان چھوڑآئے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی قونصلیٹ کا عملہ پہنچ چکاہے اوردستاویزات آنے تک تحریک انصاف کے رہنماءکو ملک میں رہنے کی اجازت کیلئے سفارتخانے کی طرف سے تحریری درخواست کردی گئی اور معاملہ سلجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بتایاگیاہے کہ جس پاسپورٹ پر ویزاجاری کیاگیا، وہ پاسپورٹ ابرارالحق کے پاس موجود نہیں ۔ ابرارالحق کے ترجمان کاکہناتھاکہ گلوکار کو گرفتار نہیں کیاگیا، نام میں ایک حرف کے فرق کی وجہ سے روکاگیا۔

مزید : تفریح


loading...