معاشی ترقی کیلئے امن ناگزیر ہے ، مرکز مغرب سے مشرق کی طرف تبدیل ہورہاہے ، آزادتجارتی پالیسی پر عمل پیرا ہیں : وزیراعظم نواز شریف

معاشی ترقی کیلئے امن ناگزیر ہے ، مرکز مغرب سے مشرق کی طرف تبدیل ہورہاہے ، ...
معاشی ترقی کیلئے امن ناگزیر ہے ، مرکز مغرب سے مشرق کی طرف تبدیل ہورہاہے ، آزادتجارتی پالیسی پر عمل پیرا ہیں : وزیراعظم نواز شریف

  


بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہاہے کہ ایشیا عالمی معیشت کا اہم حصہ ہے ، معاشی ترقی کیلئے امن و امان ناگزیر ہے ، خطے کی اقتصادی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، تنازعات کے حل کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے،معاشی طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف تبدیل ہو رہا ہے، پاکستان آزادتجارتی اور معاشی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ چین کے صوبے ہنان کے شہر سنیا میں بارہویں سالانہ باو¿ فورم ایشیا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے کہا کہ ایشیا عالمی معیشت کا ایک اہم جز اور وسائل سے مالا مال ہے،ہمیں اس کے وسائل سے استفادہ کرنا ہو گا۔نواز شریف نے کہا عالمی معیشت میں ایشیا کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے اور معاشی طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف تبدیل ہو رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا معاشی ترقی کے لئے امن ناگزیر ہے،اس لئے خطے کی ترقی کے لئے نہ صرف سب کو مل کر کام کرنا ہو گا بلکہ علاقائی تعاون کے لئے مواصلاتی رابطوں کو بھی مربوط بنانا اور نوجوانوں کی ترقی کے لئے نئے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔نواز شریف نے کہا تنازعات کے حل کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے، ترقی کے خواب کو پورا کرنے کے لئے ہمیں نوجوانوں کیلئے نئے مواقعے تلاش کرنا ہوں گے۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معیشت کی ترقی کے پر کشش مواقع موجود ہیں، پاکستان آزاد تجارتی اور معاشی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان میں نوجوانوں کے لئے روز گار کے مواقع پیدا کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک مل کر خطے کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں، چین اور پاکستان میں اقتصادی تعاون فروغ پا رہا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں امن اور خوشحالی آئےگی۔

مزید : قومی /Headlines


loading...