لاگ ان میں سیکیورٹی خامی کا انکشاف، ہارٹ بلیڈسے نگرانی بھی ممکن

لاگ ان میں سیکیورٹی خامی کا انکشاف، ہارٹ بلیڈسے نگرانی بھی ممکن
لاگ ان میں سیکیورٹی خامی کا انکشاف، ہارٹ بلیڈسے نگرانی بھی ممکن

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) بیشتر ویب سائٹس کی جانب سے صارفین کو اپنے نظام میں لاگ ان (Log in) کرانے کے لئے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی (openSSL) میں ایک سیکیورٹی خامی کا انکشاف ہوا ہے جس نے انٹرنیٹ کی دنیا میں تھرتھلی مچادی ہے۔ ماہرین کے مطابق ہیکرز اس خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ”ہارٹ بلیڈ“ نامی وائرس کے ذریعے ویب سائٹ کے صارفین کے' پاس ورڈ ' چرا سکتے ہیں اور ان کی نگرانی کرسکتے ہیں۔ اوپن ایس ایس ایل کے جس ”ورژن“ میں خرابی ہے وہ قریباً دو سال سے مارکیٹ میں ہے اور بظاہر اس خامی کا حل بھی نکال لیا گیا ہے لیکن یہ پتا نہیں لگایا جاسکتا کہ آیا اس عرصے کے دوران ہیکر معلومات چرانے میں کامیاب ہوگئے یا نہیں۔ اسی وجہ سے آج صبح کئی بڑی ویب سائٹس نے اپنے صارفین کو ای میل بھیج کر اپنے ”پاس ورڈز“ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ خامی گوگل کی سیکیورٹی ٹیم کی جانب سے دریافت کی گئی تھی، اگر آپ نے اب تک اپنے ”پاس ورڈ“ تبدیل نہیں کئے تو اب ضرور کرلیجئے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...