پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ

  


تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے پاکستان کے ساتھ اربوں ڈالر کا گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل طور پر ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا اور بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہوئے اس منصوبے کو ایران، اومان، انڈیا (آئی او آئی) زیر سمندر منصوبے پر بدلنے پر کام شروع کردیا ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں پاکستانی وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کے ایک سینئر حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایران اب منصوبے کو ایران اومان بھارت منصوبے کے طور پر نئے سرے سے شرع کررہا ہے جو زیر سمندر ہوگااور پاکستان کا عمل دخل نہیں ہوگا۔

مزید : بزنس


loading...