خیبرایجنسی میں نیٹو ٹینکر پر فائرنگ ، ڈرائیور جاں بحق

خیبرایجنسی میں نیٹو ٹینکر پر فائرنگ ، ڈرائیور جاں بحق
خیبرایجنسی میں نیٹو ٹینکر پر فائرنگ ، ڈرائیور جاں بحق

  


خیبرایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحصیل جمرود میں نیٹو آئل ٹینکر پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیاہے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آور وں نے جمرود کے علاقے میں افغانستان کی طرف سے جانیوالے نیٹو کے ٹینکر پر فائرنگ سے ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ فائرنگ کے بعد بائی پاس کو ٹریفک کیلئے بند کردیاگیاہے ۔

مزید : خیبر


loading...