کیا خوب ۔ ۔۔ وزارت پانی وبجلی نے لائن لاسز کاحل نکال لیا، فیڈر بند کرنے کا حکم

کیا خوب ۔ ۔۔ وزارت پانی وبجلی نے لائن لاسز کاحل نکال لیا، فیڈر بند کرنے کا حکم
Wapda
کیپشن: Abid Sher Ali

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارت پانی و بجلی نے لائن لاسز اور بجلی چوری روکنے کا انوکھا حل نکالاہے جس کے تحت ابتدائی طورپر خیبرپختونخواہ کے 10فیڈر فوری طورپر بند کرنے کا حکم دے دیاگیاہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی نے حکم دیاہے کہ خیبرپختونخواہ کے 10فیڈرفوری طورپر بند کیے جائیں ، پہلے مرحلے میں لائن لاسزوالے فیڈر بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ ملک میں 85فیصد یا اس سے زائد لائن لاسز والے فیڈر بتدریج بند کردیئے جائیں گے ۔