اینٹی وائر س ایپ ہی وائرس نکلی

اینٹی وائر س ایپ ہی وائرس نکلی
اینٹی وائر س ایپ ہی وائرس نکلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسکو (نیوز ڈیسک) کہیں آپ نے ” وائرس شیلڈ“نامی اینٹی وائرس تو اپنی اینڈرائڈ ڈیوائس پر انسٹال تونہیں کیا۔ اگر کیا ہے تو اسے ہٹا دیجئے۔ کیونکہ یہ بالکل بے فائدہ ایپ ہے اور ممکن ہے اسے آپ کی معلومات اکٹھی کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہوں۔ امریکی اخبار کے مطابق یہ سافٹ ویئر 10,000سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ اس کی قیمت 3.99 امریکی ڈالر ہے یعنی یہ کمپنی صارفین سے قریباً دس ہزار ڈالرایٹھنے میں کامیاب ہو گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ در اصل یہ ایپ وائرس کا صفایا نہیں کرتی بلکہ آپ سکین کرنے کا بٹن دبائیں تو یہ آپ کو دھوکہ دیتے ہوئے دکھاتی ہے کہ سکیننگ جاری ہے لیکن در اصل یہ کچھ نہیں کر رہی ہوتی۔شکایات موصول ہونے کے بعد گوگل نے اس اینٹی وائرس کو اپنے سٹور سے ہٹا دیا ہے لیکن لوگ حیران ہیں کہ سخت چیکنگ کے دعوؤں کے باوجود اس ایپ کو بیچنے کی نہ صرف منظوری دی گئی بلکہ یہ نمبر ایک پوزیشن پر بھی پہنچ گئی۔