ملازم کا ما لک پر انوکھا مقدمہ
لندن (نیوز ڈیسک) ”نارتھ ویسٹ ایمبولینس سروس“ کے لئے کام کرنے والا ایک شخص کمپنی کے خلاف یورپی انسانی حقوق کی عدالت میں مقدمہ دائر کرنا چاہتا ہے۔ 30 سالہ نیتھن رابرٹس کی ذمہ داری ایمرجنسی کالیں سننا ہے تاہم اس کی کمپنی سے ناراضی کی وجوہات بے حد دلچسپ ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ کمپنی نے اسے استعفیٰ دینے پرمجبور کیا کیونکہ اگر اس کی کرسی پر کوئی اور بیٹھ جاتا تو اسے گھبراہٹ کے دورے پڑتے تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے میز اور کسی اس کے لئے مختص کئے گئے لیکن شفٹ کی تبدیلی کے باعث وہ ہمیشہ اس کے لئے نہیں رکھے جاسکتے تھے۔ ملازمتوں کے ٹربیونل، اپیل ٹربیونل اور اپیل کورٹ اس شخص کا موقف رد کرچکے ہیں لیکن اس کا کہنا ہے کہ ذہنی طور پر معذور لوگوں اور جسمانی معذوروں کے ساتھ کئے جانے والا سلوک ایک سا نہیں ہے۔ اس کا حق اسے نہیں دیا جارہا اور وہ اس معاملے کو یورپ کی انسانی حقوق کی عدالت میں لے جارہا ہے۔