پہلے برطانوی کلون کتے کی پیدائش

پہلے برطانوی کلون کتے کی پیدائش
پہلے برطانوی کلون کتے کی پیدائش

  


سئیول(نیوزڈیسک)جنوبی کو ریا کے دارالحکومت سئیول میں پہلے کلون کتے کی پیدائش عمل میں آئی ہے۔ 60ہزار برطانوی پاؤنڈ کے ٹیسٹ ٹیوب کے عمل کے نتیجے سے پیدا ہونے والے اس ایک اونس کے کتے کو ”منی ونی“ کا نام دیا گیا ہے۔ ”منی ونی“ کی پیدائش کیلئے کلون لندن کی ایک رہائشی عورت کی کتیا ”ونی“ سے لیا گیا ہے۔ ”ونی“ کی مالکن نے برطانوی نیوز چینل کو بتایا کہ کلونگ کے ذریعے بہت سے نئے ”منی ونی“ پیدا ہوں گے۔ اس برطانوی کتے کی کلوننگ کرنے والی کمپنی اس سے پہلے تقریباً 500کتوں کی کلوننگ کر چکی ہے۔ یا درہے کہ کلوننگ کے ذریعے سب سے پہلے 1996میں سکاٹ لینڈ میں ایک بھیڑ کی پیدائش عمل میں لائی گئی تھی۔ یہ بھیڑ ”ڈولی“کے نام سے مشور ہوئی۔

مزید : تفریح


loading...