دل کی دھڑکن بتانے والی گھڑی

دل کی دھڑکن بتانے والی گھڑی
دل کی دھڑکن بتانے والی گھڑی

  


سان ہوزے (بیورورپورٹ) بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مشہور آئی ٹی کمپنی ”ایپل“ اب ایک ایسی 'سمارٹ' گھڑی متعارف کروانے جاری ہے جو انسانی دل کی دھڑکن اور فشار خون کی پیمائش کے علاوہ اور بہت سے حیرت انگیز کام سر انجام دے سکتی ہے۔ چینی اخبار اکنامک ڈیلی نیوز نے دعوی کیا ہے کہ  اس مقصد کیلئے”ایپل“ نےکوانٹا  نامی  تائیوانی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے جس کی رو سے اس نوعیت کی چھ کروڑ پچاس لاکھ گھڑیاں بنانے کا آرڈر دیا گیا ہے ۔کہا جا رہا ہے کے اس گھڑی کی سکرین 'سیفائر ' کی بنی ہو گی اور یہ اب تک متعارف کرائی جانے والی گھڑیوں میں سے جدید ترین ہو گی ۔ یاد رہے کے ایک عرصے سے ایپل کی جانب سے گھڑی متعارف کرائے جانے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں لیکن لگتا ہے اب وہ وقت قریب آگیا ہے جس کا سب کو انتظار تھا. 

نوٹ : ایپل کی جانب سے اس گھڑی کی تصویر ابھی جاری نہیں کی گئی. اس خبر کے ساتھ لگائی گئی تصویر فائل فوٹو ہے.

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...