شام کے باغیوں کو اسلحہ کس نے فراہم کیا؟

شام کے باغیوں کو اسلحہ کس نے فراہم کیا؟
شام کے باغیوں کو اسلحہ کس نے فراہم کیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (نیوز ڈیسک) شام کی حکومت مخالف جماعت ”حرکات حزم“ کی جانب سے یوٹیوب پر ریلیز کی جانے والی ویڈیوز میں اس کے کارندوں کو جدید ترین ٹینک شکن امریکی ہتھیاروں اور میزائلوں سے لیس دکھایا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس تنظیم کے پاس موجود M22O ہتھیار جدید ترین ٹینک شکن میزائل نظاموں میں سے ایک ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ انہیں کسی ریاست کی پشت پناہی حاصل ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ ہتھیار امریکہ کی جانب سے ترکی اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کو فراہم کئے جاتے ہیں۔ روسی تجزیہ کار کا کہنا ہے شام کے صدر بشارالاسد پر دباؤ ڈالنے کے لئے امریکہ ” باغیوں“ کو یہ اسلحہ فراہم کررہا ہے۔ حال ہی میں امریکہ نے سی آئی اے کی جانب سے باغیوں کے لئے فوجی امداد بڑھانے کا بھی اعلان کیا تھا اور ان ٹینک شکن ہتھیاروں کی فراہمی بھی اسی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بھی ممکن ہے کہ ترکی یا سعودی عرب کی جانب سے یہ اسلحہ فراہم کیا جارہا ہو لیکن اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ امریکہ کو اس کا علم نہیں۔ کیونکہ اگر کوئی ملک اس قسم کا امریکی اسلحہ کسی دوسرے فریق کو فراہم کرنا چاہے تو معاہدے کے مطابق امریکہ کو مطلاع کرنا ضرور ہے۔