انسان نے مگر مچھ کو سبزیوں پر لگادیا

انسان نے مگر مچھ کو سبزیوں پر لگادیا
انسان نے مگر مچھ کو سبزیوں پر لگادیا

  


ہرارے (نیوز ڈیسک) ویسے تو انسان اشرف المخلوقات ہے اور اپنی عقل کے ذریعے اس نے کئی جنگلی جانوروں کو اپنے تابع کیا ہے لیکن شاید آپ کے لئے یہ بات بالکل نئی ہوگی کہ انسان نے گوشت خور جانور کو ہی سبزی پر لگادیا۔افریقہ کے ملک زمبابوے میں چمڑے کے سوداگروں نے اچھا چمڑا حاصل کرنے کے لئے مگر مچھوں کو سبزی پر ہی لگادیا ہے۔ کمپنی کا خیال ہے کہ اس طرح نا صرف گوشت کے پیسے بچتے ہیں بلکہ اس طریقہ سے جانور کی جلد زیادہ اچھی ہو جاتی ہے جس سے چمڑے کی اعلیٰ قسم کی مصنوعات بنانے میں مدد ملتی ہے۔فارم ہاؤس کے ڈائریکٹر آلیور کا منڈیمو کا کہنا ہے کہ اب وہ مگر مچھوں کو بالکل بھی گوشت نہیں ڈالتے ان کا کہنا تھا کہ پہلے انہوں نے مگر مچھوں کو 50فیصد گوشت اور 50فیصد سبزی کھانے کو دی اور آہستہ آہستہ مگر مچھوں کی خوراک کو مکمل طور پر سبزی میں تبدیل کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ بہت ہی کار آمد ثابت ہوا کیونکہ اس طریقہ سے نا صرف گوشت کے پیسے بچے بلکہ مگر مچھوں کی چمڑی بھی بہت مضبوط اور پائیدار ہوئی۔ زمبابوے میں واقع جھیل پر یہ فارم ہاؤس تقریباً ڈیڑھ لاکھ مگر مچھوں کی آماج گاہ ہے اور ان مگر مچھوں سے جو چمڑا حاصل ہوتا ہے وہ چمڑے کی مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کو بیچ دیا جاتاہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...