پولیس تشدد، ملزم کا دل ہی نکال لیا

پولیس تشدد، ملزم کا دل ہی نکال لیا
پولیس تشدد، ملزم کا دل ہی نکال لیا

  


ایتھنز (نیوز ٹیم) آپ نے پاکستان پولیس کے تشدد کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہو گا۔ لیکن جو اب آپ پڑھنے جار ہے ہیں یہ ہماری پولیس کے تشدد کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔ یونان کی ایک جیل میں ایک انسان پر اس قدر ہولناک تشدد کیا گیا کہ سن کر آپ کے رونگھٹے ہی کھڑے ہو جائیں۔ یونان کی جیل میں ایک البانوی نژاد پر پولیس نے تشددکرتے ہوئے اس کا سینہ چاک کرکے دل ہی باہر نکال لیا۔ مقامی اخبارات کے مطابق ”لیا کریکی“کی نعش جیل میں اس حالت میں ملی کہ اس کا دل اس کے سینے کے باہر تھا جبکہ اس کی ایک آنکھ بھی غائب تھی۔ گوکہ یہ کہا جا رہا ہے کہ جیل میں قیدیوں کے گروپ نے اس پر حملہ کیا اور اسے قتل کر دیا لیکن تحقیق کار اس بات پر بھی تفتیش کر رہے ہیں کہ یقینا اس میں پولیس حکام بھی شامل ہیں مقتول پر مختلف قسم کے الزامات تھے جن میں قتل، ڈکیتی وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے قتل کے بعد ملک کی دوسری جیلوں میں ہنگامے ہوئے ہیں۔ جیل خانہ جات حکام کا کہنا ہے کہ جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا دی جائے گی۔

مزید : جرم و انصاف


loading...