روس نے امریکی دھمکی مسترد کر دی

روس نے امریکی دھمکی مسترد کر دی
روس نے امریکی دھمکی مسترد کر دی

  


ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے ایران سے تجارتی معاہدے سے متعلق امریکی دھمکی کو مسترد کر دیا ہے،ایک روسی سفارت کار کے مطابق ماسکو تہران سے ”تیل برائے اشیاء“معاہدے پر عملدرآمد کرے گا اور اس سلسلے میں کسی بھی امریکی دھمکی کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جائے گا۔ سفارت کار کے مطابق روس اور ایران کے درمیان یہ معاہدہ ”قدرتی“ نوعیت کا ہے اور اس کا یہ قطعی مقصد نہیں کہ دونوں ممالک کسی اور ملک کو سیاسی یا اقتصادی طور پر نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ جون کیری نے دھمکی دی ہے کہ ان کا ملک روس اور ایران کے درمیان ایسے کسی بھی معاہدے کی صورت میں مزید پابندیاں لگاسکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...