طالبان نے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا ، جنگ بندی میں توسیع خطرے میں پڑ گئی

طالبان نے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا ، جنگ بندی میں توسیع خطرے میں پڑ ...
طالبان نے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا ، جنگ بندی میں توسیع خطرے میں پڑ گئی

  


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور طالبان میں مذاکرات کے عمل میں جنگ بندی کے معاملے پر طالبان شوریٰ میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور انہوں نے جنگ بندی میں توسیع قیدیوں کی رہائی سے مشروط کردی ہے ۔ طالبان نے اپنے تحفظات سے مولانا سمیع الحق کو آگاہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت سے قیدیوں کی رہائی کیلئے بات کریں ۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا سمیع الحق نے طالبان کو تحفظات کے بجائے مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا مشورہ دیدیاہے ۔ طالبان شوریٰ میں ان اختلافات کی وجہ سے جنگ بندی میں توسیع اور مذاکراتی عمل آگے بڑھنے میں خلل کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔ 

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...