شہداد کوٹ لاڑکانہ روڈ پر ٹریفک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

شہداد کوٹ لاڑکانہ روڈ پر ٹریفک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق
شہداد کوٹ لاڑکانہ روڈ پر ٹریفک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

شہداد کوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)لاڑکانہ روڈ پر کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں میاں بیوی اورتین بچے جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق گاؤں کارڑا کے قریب کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار عبدالعزیز بروہی، ان کی اہلیہ اور تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

 دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : قمبر شہدادکوٹ