انتہا پسندانہ نظریات کے الزام پر فرانس نے سوئٹزر لینڈ کے معلم کو ملک بدر کر دیا

انتہا پسندانہ نظریات کے الزام پر فرانس نے سوئٹزر لینڈ کے معلم کو ملک بدر کر ...
انتہا پسندانہ نظریات کے الزام پر فرانس نے سوئٹزر لینڈ کے معلم کو ملک بدر کر دیا

  

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت فرانس نے مبینہ انتہا پسندانہ نظریات کے الزام پر سوئٹزر لینڈ کے معلم کوملک سے بے دخل کر دیا ۔ 

نیو نیوز کے مطابق فرانس کی وزارت داخلہ نے مبینہ انتہاپسندی پر مبنی نظریات کے حامل سوئٹزرلینڈ کے عالم دین ہانی رمضان کو ملک سے بے دخل کردیا۔ہانی رمضان اسلامی اسکالر طارق رمضان کے بھائی اور اخوان المسلمین تنظیم کے بانی کے پوتے ہیںتاہم اب اس تنظیم پر مصر میں پابندی عائد ہے۔

وزارت داخلہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہانی رمضان کوایک کانفرنس میں شرکت کیلئے جاتے وقت کولمار کے علاقے سے گرفتار کر کے سوئٹزر لینڈ کی سرحد کے قریب چھوڑا گیا ۔

وزات داخلہ کا کہنا تھا کہ ہانی رمضان نے اپنے نظریات اور خیالات کی بنا پر فرانسیسی سرزمین کے لیے خطرات پیدا کیے۔فرانسیسی وزارت داخلہ نے عالم دین کو ملک سے بے دخل کرنے کی مزید وضاحت نہیں کی۔

اس سے پہلے ہانی رمضان پرعوامی سطح پر زنا کے ملزمان کو سنگساری کی سزا دینے کی حمایت کرنے پر سوئٹزلینڈ میں سکول میں بطور استاد تعلیم دینے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -