16سالہ حاجرہ بی بی آپریشن کے بعد لڑکا بن گیا

10 اپریل 2017 (11:02)

 باجوڑ ایجنسی (آئی این پی) باجوڑ ایجنسی میں 16سالہ لڑکی آپریشن کے بعد لڑکا بن گیا۔ باجوڑ ایجنسی کے تحصیل خار کے علاقہ عنایت کلے میں 16سال کی حاجرہ بی بی آپریشن کے بعد لڑکا بن گیا۔ والد کے مطابق ان کی بیٹی کے پیٹ میں درد محسوس ہوا اور اپینڈکس کا آپریشن کرایا گیا ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ مذکورہ لڑکی مرد ہے اور آپریشن کےلئے پشاور منتقل کیا جائے۔ پشاور میں کامیاب آپریشن کے بعد 16سالہ لڑکی لڑکا بن گیا۔ عزت اللہ کے والد نے کہا کہ وہ اس کو اللہ کی رحمت سمجھتے ہیں کیونکہ میری تین بیٹیوں میں اب ایک بیٹا بن گیا۔ 

 

مزیدخبریں