دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک میں شہری نے اپنے دو ہمسایوں کی ایسی شرمناک ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر لگادی کہ دونوں کو پکڑکر سرعام ان پر کوڑے برسادئیے گئے

دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک میں شہری نے اپنے دو ہمسایوں کی ایسی شرمناک ویڈیو ...
دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک میں شہری نے اپنے دو ہمسایوں کی ایسی شرمناک ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر لگادی کہ دونوں کو پکڑکر سرعام ان پر کوڑے برسادئیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیاءمیں ایک شہری نے اپنے دو ہمسایوں کی ایسی شرمناک ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی کہ پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کر لیا اور بعدازاں انہیں سرعام کوڑے مارے گئے۔ دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیاءکے شہربندہ آچے (Banda Aceh)میں اس شخص نے اپنے 20اور 23سالہ ہم جنس پرست ہمسایوں کو قابل اعتراض میں دیکھ لیا اور ان کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر ڈال دی۔ انڈونیشیاءمیں چونکہ آزادانہ جنسی تعلق جرم ہے چنانچہ ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی پولیس حرکت میں آئی اور دونوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا۔

”اگر کلبھوشن یادیو کو پھانسی دی گئی تو۔۔۔ “بھارت نے شرمناک اعلان کردیا
رپورٹ کے مطابق عدالت نے ان دونوں کا جرم ثابت ہونے پر سرعام ہر ایک کو 100کوڑے مارنے کی سزا سنائی، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے گزشتہ روز انہیں سرعام بازار میں کھڑا کرکے کوڑے مارے گئے۔تفتیش کار مرزوقی کا کہنا تھا کہ ”ان دونوں افراد نے ہم جنس پرست ہونے کا اعتراف کیا ہے جس پر انہیں سزا سنائی گئی۔ “ واضح رہے کہ انڈونیشیاءمیں یہ پہلا ہم جنس پرست جوڑا ہے جو قانون کی گرفت میں آیا ہے اور اسے سزا دی گئی ہے۔