شادی کی تقریب میں کھانے کے دوران ایسا کام ہوگیا کہ دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا، دولہا اور باراتی منتیں کرتے رہے لیکن وہ نہ مانی کیونکہ۔۔۔

شادی کی تقریب میں کھانے کے دوران ایسا کام ہوگیا کہ دلہن نے شادی سے ہی انکار ...
شادی کی تقریب میں کھانے کے دوران ایسا کام ہوگیا کہ دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا، دولہا اور باراتی منتیں کرتے رہے لیکن وہ نہ مانی کیونکہ۔۔۔

  

بنگلورو (نیوز ڈیسک) بھارت میں ہونے والی ایک شادی کے دوران کچھ باراتی کھانے سے محروم رہ گئے تو لڑکے والوں نے روایتی تکبر کا مظاہر کرتے ہوئے اس بات پر ہنگامہ کھڑا کر دیا، لیکن ان کے ہوش اس وقت ٹھکانے آئے جب دلہن نے جوابی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے شادی سے ہی انکار کر دیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس شادی کی تقریب ہفتے کے شب شہر کے جنوبی حصے میں واقع کونانا کنتا ویڈنگ ہال میں منعقد ہورہی تھی۔ جب کچھ باراتیوں کو کھانا نہ ملا تو دولہے والوں نے شور مچانا شروع کر دیا، جس پر شروع ہونے والی تکرار اچھی خاصی تلخی میں بدل گئی۔ جب جھگڑا بہت بڑھ گیا تو پولیس کو بھی بلوالیا گیا۔ جلد ہی یہ معاملہ مقامی ٹی وی چینلوں تک بھی پہنچ گیا اور کچھ دیر بعد دولہا اور اس کے قریبی رشتہ دار کیمرے کے سامنے چہک چہک کر بتاتے رہے تھے کہ ان کے ساتھ اچھا برتاﺅ نہیں کیا گیا۔

’میں اور میری بیگم اکٹھے رہتے ہیں لیکن پچھلے 4سال سے میں نے اسے ہاتھ بھی نہیں لگایا کیونکہ وہ۔۔۔‘ لاچار آدمی نے ایسی بات بتادی کہ سن کر تمام شوہر گھبراکررہ جائیں گے

دلہن نے جب یہ منظر دیکھا تو وہ بھی مشتعل ہو گئی اور باراتیوں کو واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ اب وہ خالی ہاتھ ہی واپس جائیں گے۔یہ بات سنتے ہی دولہے میاں کے پسینے چھوٹ گئے اور انہیں اپنے خواب مٹی میں ملتے نظر آنے لگے ۔ اب سب باراتی اکٹھے ہوئے اور دلہن کی منت سماجت شروع کر دی۔ اس موقع پر پریشان حال دولہے نے میڈیا سے بھی درخواست کی کہ وہ دلہن کو راضی کرنے میں مدد کریں، تاہم دلہن نے اپنا موقف تبدیل کرنے سے انکار کر دیا۔ بالآخر جب پوری طرح مایوسی ہو گئی تو دولہا اپنے باراتیوں کو کوستا ہوا رخصت ہوا، اور اس کے پیچھے بارات بھی ناکامی کی تصویر بنی رخصت ہو گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -