آئی پی ایل :کنکز الیون پنجاب نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

آئی پی ایل :کنکز الیون پنجاب نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 8وکٹوں سے شکست دیدی
آئی پی ایل :کنکز الیون پنجاب نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اندور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی پی ایل کے آٹھویں میچ میں کنگز الیون ہنجاب نے رائل چیلنجرز بنگلور کو  8 وکٹوں سے شکست دیدی،میچ 15ویں اوور میں ہی ختم ہوگیا ، بلے باز ہاشم آملہ 58 رنزبناکرنمایاں رہے۔

ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے سے 25 رنز کی دوری پر

تفصیلات کے مطابق  کنکز الیون  پنجاب  نے  رائل چیلنجرز بنگلور کے 149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دھواں دار انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا،اوپننگ جوڑی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔پہلے بلے باز ہاشم آملہ نے 3چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے  ، منان وہرا نے 34 اور  آشار پاٹیل نے 9 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بلے باز گلین میکسویل 43 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

قبل ازیں رائل چیلنجرز  بنگلور نے  مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے،بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے 9 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔شین واٹسن  1 جبکہ ویشو ونود  7 رنز بنانے کے بعدہی پویلیئن لوٹ گئے۔مندیپ سنگھ نے 28، سٹوورٹ بنی نے  18 جبکہ جادھو نے صرف 1 رن بنایا۔کنگز الیون پنجاب کی جانب سے بولر ورن آرن نے 2 جبکہ پاٹیل اور شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

T20 World Cup -