8ماہ میں سونے کی درآمدات میں 28فیصد اضافہ

8ماہ میں سونے کی درآمدات میں 28فیصد اضافہ

لاہور(کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ملک میں سونے کی درآمدات میں 27.81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک پاکستان نے سونے کی درآمدات پر13.18ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ کیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 27.81فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سونے کی درآمدات پر10.31ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ مقداری لحاظ سے بھی سونے کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ رواں مالی سال کے دوران جولائی سے لیکرفروری تک پاکستان نے 326کلوگرام سونا درآمد کیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں پاکستان نے 278کلوگرام سونا درآمد کیا تھا۔

مزید : کامرس