ایگری، رائس و فوڈ ٹیکنالوجی نمائش’’ آج‘‘ سے شروع ہوگی

ایگری، رائس و فوڈ ٹیکنالوجی نمائش’’ آج‘‘ سے شروع ہوگی

کراچی(اکنامک رپورٹر )بارہویں تین روزہ ایگری، رائس اور فوڈ ٹیکنالوجی نمائش آج منگل 10 اپریل سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہوگی،نمائش میں 150سے زائد نمائش کنندگان مقامی اور بین الاقوامی مصنوعات پیش کرینگے ،نمائش میں رواں سال 100 سے زائد غیر ملکی وفود کی شرکت متوقع ہے ،اس نمائش میں 20 ممالک جن میں چین، ترکی، سری لنکا، سوئٹزرلینڈ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، سنگاپور، ملائیشیا،بلجیم اور کوریا کی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کے اسٹال سجائے جائینگے ، 10اپریل سے 12 اپریل تک جاری رہے والی نمائش میں 50ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔نمائش میں رواں سال 100 سے زائد غیر ملکی وفود کی شرکت متوقع ہے۔

مزید : کامرس