یوایم ٹی اور جیانگسو یو نیورسٹی آف چائنہ کے مابین معا ہدہ

یوایم ٹی اور جیانگسو یو نیورسٹی آف چائنہ کے مابین معا ہدہ

لاہور (پ ر) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی ) اور جیانگسو یو نیورسٹی آف چائنہ کے درمیان مفامہت کی ایک یاد اشت پردستخط کیے گئے ۔یہ معاہدہ یو ایم ٹی کیمپس میں طے پایا۔ جیانگسو یو نیورسٹی آف چائنہ سے وفد نے دورہ کیا جس میں ڈاکٹرسوئی یانگ ،مس فو ڈان،مس لی شو آنگنگ،مس کوائی فین، ڈاکٹر حسنین جاوید،ڈاکٹر ڈریگانا آسٹک شامل تھے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنر ل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی نے چائنیز وفد کو یو ایم ٹی کے بارے میں بریفنگ دی۔ بعد اذاں مفامہت کی یاد اشت پر ڈائریکٹر جنر ل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی اور ڈین یو ایس جے ڈاکٹر سوئی یانگ نے دستخط کےئے۔ ایم او یو کا مقصد یو ایم ٹی اور جیانگشو یو نیورسٹی آف چائنہ کے مابین فیکلٹی اور طلبہ کا تبادلہ تھا ۔ماہدے کی رو سے دونوں ادارے مل کر جوائنٹ ریسرچ کریں گے تا کہ ریسرچ اور پبلیکیشنز کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ یو ایم ٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ چائنہ کی اس بڑی اور مشہو جیانگشو یونیورسٹی میں کورسز پڑھنے جائیں گے جہاں پران کو قابل پروفیسر ڈاکٹر اساتذہ مختلف موضوعات پر لیکچرز دیں گے اور چائنیز طلبہ یو ایم ٹی میں کورسسز پڑھنے آئینگے ۔ اس معاہدے کے مطابق خاص طور پر دونو ں یو نیورسٹیز کے مابین انجینےئرنگ کے شعبے میں طلبہ کا تبادلہ کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنر ل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی نے اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس یاداشت پر دستخط سے مستقبل میں سی پیک منصوبے کو فروغ حاصل ہوگا، انکا مزید کہنا تھا کہ جیانگسو یو نیورسٹی یو ایم ٹی کے ساتھ بھر پور تعاون کر کے مل کر کام کرینگے تا کہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے مزید مواقع تلاش کر کے تعلیم اور صنعت کے درمیان مضبو ط رابطہ قائم ہو سکے۔

مزید : کامرس