آم پر فروٹ فلائی کا حملہ ، پیداواری ہدف متاثر ہونیکا خدشہ

آم پر فروٹ فلائی کا حملہ ، پیداواری ہدف متاثر ہونیکا خدشہ

 ملتان(یو این پی )آدم کے باغات پر سفوفی پھپھوندی اور فروٹ فلائی کے حملوں سے پیداوار کا ہدف پورا نہ ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں،محکمہ زراعت نے رواں سال آم کی پیداوار کا ہدف 3 لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا ہے ،ملتان میں آم کے باغات پر مختلف بیماریوں کے حملے سے ملکی ایکسپورٹ 50 فیصد تک کم ہوگئی ہے جبکہ رواں سال احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے سے پیداوار میں نمایاں کمی کا امکان ہے ،ملتان میں 3 لاکھ 20 ہزار ایکڑ رقبے پر آم کی باغات ہیں لیکن گزشتہ سال 4 لاکھ 27 ہزار میٹرک ٹن پیداوار کے باوجود صرف ایک لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن آم ایکسپورٹ کیا جاسکا اور رواں سال بھی مختلف بیماریوں کے حملوں سے ایکسپورٹ میں مزید کمی کا امکان ہے۔

مزید : کامرس