رکمپنی کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنا دیا ، ایس ای سی پی

رکمپنی کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنا دیا ، ایس ای سی پی

اولپنڈی (بیورورپورٹ) سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کاروبار آسان بنانے کے کمپنی کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنا دیا ہے اب ای سروسز کے ذریعے صرف چار گھنٹے میں کمپنی رجسٹرڈ کیا جا سکتی ہے ایف بی آر کے ساتھ الیکٹرانک خود کار نظام کی سہولت کی وجہ سے اب کمپنی کا این ٹی این نمبر بھی فوری جاری ہو جاتا ہے پاکستان میں کاروبار آسان کی درجہ بندی بہتر ہوئی ہے ہمارا نمبر اب 147 ہے کان خیالات کا اظہار ایس ای سی پی کی پانچ رکنی ٹیم نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کے موقع پر آگاہی سمینار میں کیا پریزنٹیشن دیتے ہوئے ایس ای سی پی کے رضا خان سیفی نے کہا کہ کمپنی رجسٹریشن ایکٹ 2016ایک اہم کامیابی ہے کافی خرابیاں دور کر دی گئی ہیں ای سروسز کے ذریعے کئی فارمز سادہ بنا دیئے گئے ہیں اور رجسٹریشن کا زیادہ تر عمل خود کار ہو چکا ہے قوانین میں اصلاحات لائی گئی ہیں اب ایک رجسٹرڈ کمپنی کوئی بھی کاروبار کر سکتی ہے اس کے ساتھ ساتھ فیس میں بھی تقریبا اسی فی صد کی کمی لائی گئی ہے اس موقع پر صدر چیمبر زاہد لطیف خان نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے مقابلے میں پاکستان میںآسان کاروبار کی درجہ بندی اچھی نہیں ہے اسے نیچے لانے کے لیے حکومت کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے ایس ای سی پی نے کئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں تاہم ابھی بھی کچھ معاملات توجہ طلب ہیں ایس ایم ای کے کاروبار میں اضافے میں واحد رکاوٹ حد سے زیادہ محکموں کی جانب سے فارمز بھرنا ہیں ان سب کا ایک مشترکہ ادارہ ہونا چایئے اور ون ونڈو کے تحت تمام طریقہ کار اختیار کیا جائے راولپنڈی چیمبر ممبران کی سہولت کے لیے آگاہی سمینارز کا انعقاد جاری رکھے گا انہوں نے ایس ای سی پی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تفصیل کے ساتھ پریزنٹیشن دی اور ممبران کے سوالات کے جواب دیئے ایس ای سی پی ٹیم محمد ریحان، عمران اعجاز ، شہزاد افضل خان اور طارق رشید پر مشتمل تھی

مزید : کامرس