ستوکتلہ ، تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ستوکتلہ ، تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر) ستوکتلہ کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی بتایا گیا ہے کہ ستوکتلہ کے علاقے پی سی ایس آئی آر کا رہائشی 28سالہ عاصم موٹرسائیکل پر سوار پی آئی اے روڈ سے گزر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل مو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں عاصم شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ نامعلوم کار سوار موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے۔

مزید : علاقائی