فورس کی جدید خطوط پرپیشہ ورانہ تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے: آئی جی

فورس کی جدید خطوط پرپیشہ ورانہ تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے: آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خان نے کہا ہے کہ جدید خطوط پرفورس کی پیشہ ورانہ تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اہلکارجرائم پیشہ سماج دشمن عناصر کے خلاف موثر کاروائیوں کے ساتھ ساتھ بہترین پبلک ڈیلنگ سے عوام کے دل جیت سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اینٹی رائٹس فورس کی ٹریننگ کیلئے صوبے کے A کیٹگری کے اضلاع سے 500، B کیٹگری سے 300، C کیٹگری سے 200اور Dکیٹگری سے 100اہلکاروں کا انتخاب کیاگیا ہے جن کے تربیتی سیشنز کوہر صورت مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور تمام ٹریننگ کالجز میں زیر تربیت اہلکاروں کوعوام سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کیلئے پبلک ہینڈلنگ کے حوالے سے خاص تربیت دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز عامر ذوالفقار خان،ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ اینڈ ریکروٹمنٹ، طارق مسعود یٰسین، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس محمد طاہر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سید خرم علی شاہ ، اے آئی جی ایڈمن زبیر دریشک ، اے آئی جی آپریشنز عمران محمود، اے آئی جی فنانس، غازی صلاح الدین ، اے آئی جی ٹریننگ معروف صفدر واہلہ سمیت دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید : علاقائی