سگیاں پل: بندروڈ پر تیز رفتار ٹرک الٹنے سے ٹریفک بلاک

سگیاں پل: بندروڈ پر تیز رفتار ٹرک الٹنے سے ٹریفک بلاک

لاہور(کرائم رپورٹر) سگیاں پل کے قریب بندروڈ پر ایک تیز رفتار ٹرک الٹنے سے سڑک پر ٹریفک بلاک ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ٹرک الٹنے سے ٹرک کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر محفوظ رہے جو واقع کے فوری بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بتایاگیا ہے کہ الٹنے والا ٹرک سامان سے لوڈ تھا جس میں کاغذی کی بڑی ریلیں لوڈ کی ہوئی تھیں پولیس نے ٹرک ڈرائیور کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید : علاقائی