ایس ایم گروپ آف سکولز کی 20 ویں سالگرہ ، حنیفہ شریف نے کیک کاٹا

ایس ایم گروپ آف سکولز کی 20 ویں سالگرہ ، حنیفہ شریف نے کیک کاٹا

لاہور (پ ر) ایس ایم گروپ آف سکولز کے چیئرمین پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری اٹارہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے روح رواں شیخ محمد ارشد اٹارہ نے کہا ہے۔ بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح ؒ مفکر پاکستان حضرت علامہ اقبال ؒ کے خوابوں کی تعبیر پر عمل کرتے ہوئے ہم نے الحمد اللہ ایس ایم گروپ آف سکولز کی بنیاد 4 اپریل 1998 ؁ء کو رکھی۔ الحمد اللہ آج یہ ادارہ تقریباً 12 ہزار طلباء وطلابات کو تعلیم کی روشنی سے آراستہ کرتے ہوئے اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔ وہ گذشتہ روز ایس ایم گروپ آف سکولز کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر بانی حاجی شیخ محمد شریف، محترمہ حنیفہ شریف، شیخ مقبول حسین ڈائریکٹر، حافظ محمد اشرف، سرجمیل، سراجمل، سر مبشر، میڈم پروین، میڈم حبیبہ، میڈم عظمیٰ، میڈم عشرت کے علاوہ اکیڈیمک کنٹرول اینڈ ریسرچ یونٹ کے ممبران ٹیچرز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ادارے کی 20 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ جبکہ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے زنیرہ نے کیا جبکہ نعت شریف انیلہ اور انکے ساتھی گروپ نے پیش کی۔ جبکہ کمپیئرنگ زیبا بختیار، زینب حنیف نے کی۔ اس موقع پر طلبا وطالبات نے مختلف رنگارنگ پروگرام پیش کئے۔ ان میں مختلف ٹیبلو، ورائٹی شو، جمناسٹک، ویلکم، ملی نغمہ اور دیگر شامل تھے۔ تقریب میں سر مبشر نے ایس ایم گروپ آف سکولز کی 20 سالہ ڈاکومنٹری پیش کی جسے حاضرین تقریب نے بے حد پسند کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد ارشد اٹارہ نے کہا کہ ادارے کی کامیابی کا راز اچھی اور صاف نیت ہے اور کامیابی کا راز اچھی نیت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم ورک سے سوچ بدل جاتی ہے آسانیاں اُسی صورت پیدا ہوتی ہیں۔ جب لوگوں کے ساتھ خوشیاں بانٹ لی جائیں اور دکھوں کامداوا کیا جائے۔ انسان خود اچھا ہو تو اسے دوسرے لوگ بھی اچھے نظر آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو پرائیویٹ شعبہ میں تعلیم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ الحمد اللہ آج اس ادارے سے فارغ التحصیل انجینئرز، ڈاکٹرز بنے ہیں۔ میں اپنے تمام ساتھیوں خصوصاً ٹیچرز، والدین، اساتذہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ جنہوں نے میری ہر مشکل گھڑی میں معاونت کی۔ بلکہ میرے والدین ، بہن، بھائیوں کی دُعاؤں کا ثمر ہے۔ میری یہ دلی خواہش ہے کہ میں ایدھی فاؤنڈیشن سے بڑھ کر فاعی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لوں اور معاشرے کے عوام کی خدمت جاری رکھوں یہی میرا اور ادارے کا مشن ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4