جناح اسلامیہ کالج ٹاؤ نِ شپ کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات
لاہور(پ ر)جناح اسلامیہ کالج ٹاؤ نِ شپ لاہور کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات اور فئیر ویل پارٹی کا انعقاد الحمرہ ہال میں ہوا جس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا اس کے بعد کالج ہذا کے بی کا م کے سٹوڈنٹ حمزہ طارق نے حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔چیئرمین محمد یوسف مغل اور پرنسپل محمد یونس مغل نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہامحنت لگن اور جذبے سے ہی کامیابی ممکن ہے۔ تقاریب کا مقصد طلباء کی کردار سازی، تربیت اور خود اعتمادی پیدا کرنا ہوتاہے۔پروگرام کے آخر میں چیئرمین محمد یوسف مغل اور پرنسپل محمد یونس مغل اور مہمانِ خصوصی مسعود جاوید بٹ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پربی کام کے طلباء شہریار اسلم،بلال احمد اورخافظ نعمان سعید کو بالترتیب گولڈ،سلور اور برا ؤن میڈلز دیے ایف ایس سی کے طلباءّ طیب ندیم،سبحان علی اور دانش نواز کو بالترتیب گولڈ،سلور اور برا ؤن میڈلز دیے آئی سی ایس کے طلباءّ محمد حماد بٹ،محمد سعد اللہ بٹ اور شہزاد شریف کو بالترتیب گولڈ،سلور اور برا ؤن میڈلز دیے