مسلم لیگ ن نے ہررمضان میں معیاری چیزیں فراہم کیں، عثمان منان

مسلم لیگ ن نے ہررمضان میں معیاری چیزیں فراہم کیں، عثمان منان

لاہور(پ ر) بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر عثمان منان شیخ کی بادامی باغ کی پھل و سبزی منڈیوں کے آڑھتیوں اور اکبری منڈی کے تاجروں کے ساتھ رمضان المبارک میں پنجاب حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے لگائے جانے والے رمضان بازاروں میں بہترین اور اعلیٰ کوالٹی کی چیزیں فراہم کرنے کے حوالہ سے یقین دہانی پر ان کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو پانچ سالوں میں رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں سستی اور معیاری چیزیں فراہم کی ہے اور ان پانچ سالوں میں حکومت کی طرف سے عوام کو سبسیدڈی بھی دی گئی ہے

۔ انشاء اللہ اس سال بھی مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو سستے رمضان بازار میں پھل سبزیوں دالیں، اور دوسری چیزوں پرمکمل ریلیف فراہم کریں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4