ملکی سلامتی اور خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے،صاحبزادہ زاہد محمود

ملکی سلامتی اور خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے،صاحبزادہ زاہد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ملک میں قیام امن،دہشت گردی،انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے علماء کونسل اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اسلام کے پیغام امن کو عام کرنے کیلئے علماء اور منبر ومحراب نے ہمیشہ اپنا مثبت کردار اداکیا ہے۔ اسلامی ممالک کو کمزور کرنے کی سازشیں افسوسناک ہیں ۔ شام،عراق،کشمیر، فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم قابل مذمت ہیں۔ غوطہ میں بشار الاسد کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال قابل افسوس ہے۔ مسلم امہ کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان،سعودی عرب کو اپناقائدانہ کردار اداکرناہوگا۔ یہ بات چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت علماء کونسل (قاسمی) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں میں کہی گئی۔اجلاس میں وائس چیئرمین مولانا عبید الرحمن ضیاء،مولانا امداد الحسن نعمانی،پیر جی خالد محمود قاسمی،حافظ محمد شعبان صدیقی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شاہ نواز فاروقی،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا خالد محمود سرفرازی،مفتی حفظ الرحمن بنوری،مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد طیب قاسمی،صدر پنجاب مولانا محمد امجد، حافظ محمد ابوسفیان حنفی،جنرل سیکرٹری پنجاب مولانا عبد المنان عثمانی،مولانا عمر قاسمی،حافظ مقبول احمدودیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں میں مرکزی علماء کونسل کے نام کی منظوری دیتے ہوئے کہا گیا کہ چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور پنجاب میں ڈویژن سطح پر ’’پیغام پاکستان ‘‘اور ’’اتحاد امت ‘‘کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی اور مختلف شہروں میں ’’ختم نبوت کورس ‘‘ کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اسی سلسلہ میں 11اپریل کو فیصل آباد میں ختم نبوت کورس ہوگا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ انتخابات میں مذہبی ووٹ کی تقسیم کو روکنے کیلئے اپنا بھر پور فعال کردار اداکیا جائے گا ۔اس سلسلہ میں مرکزی چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے کرے گی۔ اجلاس کے بعد مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے دیگر مرکزی وصوبائی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین وقانون کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے بلاتفریق تمام سیاستدانوں کااحتساب ہونا چاہئے ۔
زاہد محمود