پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ سے اتحاد کاسوال ہی پیدا نہیں ہو تا،عبدالعلیم خان
لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کا یا پیپلز پارٹی یا ن لیگ سے اتحاد کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اگرکرپٹ عناصر سے اتحاد کرنا ہوتا تو عمران خان کو 21سالہ سیاسی جدوجہد کرنے کی ضرورت نہیں تھی ، ان خیالات کا اظہار عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی یورپ کی طرف سے ویانا میں ہونے والی اوور سیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے70سالہ مسائل حل کرنے کا وقت آ گیا ہے انشاء اللہ عالمی سطح پر کھویا ہوا وقار ضرور بحال ہو گا اور پاکستان کے شہری بھی فخر سے سر بلند کر کے چل سکیں گے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اصل مسئلہ کرپشن کا خاتمہ اور قانون کی حکمرانی ہے جس پر کسی حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی ،عبدالعلیم خان نے اوور سیز کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے دل عمران خان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان میں پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے بھرپورکردار ادا کریں گے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کا عام انتخابات کے حوالے سے ہوم ورک مکمل ہے ہم ن لیگ کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے ،انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی عوام میں جڑیں کمزور ہوچکی ہیں،خزاں رسیدہ پارٹی سے ارکان اسمبلی کے جھڑنے کا سلسلہ رکنے والا نہیں، موروثی سیاست پر یقین رکھنے والے خاندان کو آئندہ الیکشن میں امیدوار پورے کرنے مشکل ہوجائیں گے عبدالعلیم خان نے کہا کہ نااہلی کے باوجود نواز شریف کو پارٹی قائد بناکرحکمرانوں نے عدالتی فیصلے کا مذاق اڑایا۔
علیم خان