ورکرز کنفیڈریشن کی قومی کانفرنس ،جنرل سیکرٹری نے سالانہ رپورٹ پیش کی

ورکرز کنفیڈریشن کی قومی کانفرنس ،جنرل سیکرٹری نے سالانہ رپورٹ پیش کی

لاہور(خبر نگار)وفاقی و صوبائی حکومتیں ضروریات زندگی کی اشیاء میں روز افزوں کمر توڑ مہنگائی پر کنٹرول کرنے اور ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں کو منجمد کرنے، اجارہ داروں اور ناجائز منافع خوروں کو کنٹرول کرنے کرنے پر توجہ دیں۔ یہ مطالبات آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کی قومی کانفرنس منعقدہ لاہور میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے کئے گئے جس کی صدارت روبینہ جمیل صاحبہ صدر کنفیڈریشن ہذا نے کی اجلاس میں بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری کنفیڈریشن نے ایوان کے سامنے کنفیڈریشن کی جدوجہد کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور محنت کشوں سے پْرزور اپیل کی کہ وہ سماجی برائیوں سے نجات کیلئے کی جانے والی جدوجہد کامیاب کرائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1